منگلورو،17؍ مارچ (ایس او نیوز) مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے کیے جارہے اقلیت دشمن اور عوام دشمن اقدامات کے علاوہ فسطائی طاقتوں کے ذریعے اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر مسلسل حملوں کے خلاف آواز اٹھانے اور ہندووں، دلتوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کو متحد کرنے کے مقصد سے 21 مارچ کو صبح 10.30 بجے منگلورو ٹاون ہال میں ایک "خیر سگالی کنونشن " منعقد ہوگا جس میں بطور مہمان خصوصی سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو کی رکن اور سابق رکن پارلیمان برندا کارت خطاب کریں گی ۔
اس کنونشن میں فرقہ وارانہ دشمنی ظاہر کرنے والے گئو کشی پر پابندی قانون، تبدیلی مذہب پر پابندی قانون، حجاب پر پابندی قانون کے علاوہ بی جے پی کی دیگر عوام دشمن اور اقلیت دشمن پالیسیوں اور اس کے اثرات کو اجاگر کیا جائے گا ۔ اور عوام کو زعفرانی سیاست کے اقلیت دشمن ایجنڈے کے ضمن میں بیدار کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔